پی ایچ ایف نے شہباز سینئر کے عہدے سے مستعفی کی خبروں کی تردید کردی

پیر مئی 22:11

پی ایچ ایف نے شہباز سینئر کے عہدے سے مستعفی کی خبروں کی تردید کردی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2019ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری شہباز سینئر نے عہدے سے مستعفی ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کوئی استعفی نہیں دیا،صدر نے اپنا آدمی لانے کے لئے بغیر بتائے عہدے سے ہٹایا۔ اپنے استعفی کی خبر نشر ہونے پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری شہباز سینئر بھی میدان میں آگئے اور عہدے سے مستعفی ہونے کی خبروں کی تردید کردی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ جو سچ بات ہے وہ بتا رہا ہوں، میں نے کوئی استعفی نہیں دیا،اپنے استعفی کی خبریں دیکھ کرحیرت ہوئی، جب استعفی دیا تھا تو اس وقت قبول نہیں کیا،تین ماہ بعد اچانک صدر پی ایچ ایف نے خود سے استعفی قبول کرلیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ صدرپی ایچ ایف خالد سجاد کھوکھر کے ساتھ کام نہیں کروں گا،لوگ چاہتے ہیں کہ فیڈریشن کیلئے کام نہ کروں تو نہیں کروں گا،صدرنے بغیر بتائے عہدے سے ہٹا دیا۔ شہباز سینئر نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ ہاکی فیڈریشن کے معاملات کا جائزہ لے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 06/05/2019 - 22:11:55

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments