گزشتہ 10 برس کے دوران شاہد آفریدی کی وجہ سے پاکستان کی کرکٹ برباد ہوئی

آل راونڈر کے ساتھ 15 سال کرکٹ کھیلی، پاکستان کی کرکٹ میں بہت سی خرابیاں ان کی ہی وجہ سے پیدا ہوئیں، کرکٹرز کیخلاف ان کے بیانات پر شدید غصہ آیا: عمران فرحت

muhammad ali محمد علی پیر 6 مئی 2019 22:25

گزشتہ 10 برس کے دوران شاہد آفریدی کی وجہ سے پاکستان کی کرکٹ برباد ہوئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی2019ء) عمران فرحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 10 برس کے دوران شاہد آفریدی کی وجہ سے پاکستان کی کرکٹ برباد ہوئی، آل راونڈر کے ساتھ 15 سال کرکٹ کھیلی، پاکستان کی کرکٹ میں بہت سی خرابیاں ان کی ہی وجہ سے پیدا ہوئیں، کرکٹرز کیخلاف ان کے بیانات پر شدید غصہ آیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر عمران فرحت کی جانب سے آل راونڈر شاہد آفریدی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

عمران فرحت نے شاہد آفریدی کی کتاب گیم چینجر میں متنازعہ بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹرز کیخلاف شاہد آفرید کے بیانات پر شدید غصہ آیا ہے۔ ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی نہیں کرنی چاہیے۔عمران فرحت کہتے ہیں کہ شاہد آفریدی کے ساتھ 15 سال کرکٹ کھیلی، پاکستان کی کرکٹ میں بہت سی خرابیاں ان کی ہی وجہ سے پیدا ہوئیں۔ عمران فرحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 10 برس کے دوران شاہد آفریدی کی وجہ سے پاکستان کی کرکٹ برباد ہوئی۔ جتنے مسائل شاہد آفریدی کی وجہ سے آئے شاید ہی کبھی آئے ہوں۔ شاہد آفریدی سے متعلق سوشل میڈیاپرجو کہا وہی سچائی ہے۔
وقت اشاعت : 06/05/2019 - 22:25:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :