پاک انگلینڈ ون ڈے میچز،انگلینڈ کو پاکستان پر سبقت، انگلینڈ نے 49، پاکستان نے 31جیتے، دو کا نتیجہ نہیں نکل سکا

منگل 7 مئی 2019 14:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2019ء) پاکستان اور انگلینڈ کے مابین دنیا کی مختلف کرکٹ گرائونڈز میں ہونے والے ون ڈے میچز میں جیت کے حوالے سے انگلینڈ کا پلڑا بھاری ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین اب تک 82 میچز کھیلے گئے، جس میں پاکستان کی ٹیم نے 31 میچز جیتے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم نے 49 ون ڈے میچز جیتے اور دو میچز کا نتیجہ نہیں نکل سکا ۔

(جاری ہے)

انگلینڈ کی سرزمین پر ہونے والے ون ڈے میچز میں بھی جیت کے حوالے سے انگلینڈ کی ٹیم کو برتری حاصل ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین انگلینڈ میں اب تک 42 ون ڈے میچز کھیلے گئے جس میں سے پاکستان کی ٹیم نے 15 میچز جیتے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم کو 26 میچز میں فاتح ہوئی اور ایک میچ کا نتیجہ نہیں نکل سکا۔ ورلڈ کپ کے میچز میں دونوں ٹیموں کا پلڑا برابر رہا ۔ دونوں ٹیموں کے مابین ہونے والے 9 میچز میں سے دونوں ٹیموں نے چار چار میچز جیتے جبکہ ایک کا نتیجہ نہیں نکل سکا جبکہ چیمپئنز ٹرافی میں دونوں ٹیمیں ایک بار آمنے سامنے آئیں اور اس میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی۔
وقت اشاعت : 07/05/2019 - 14:05:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :