سکاٹ لینڈ کا افغانستان کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان، گیون مین پہلی مرتبہ ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب

منگل 7 مئی 2019 16:06

ایڈن برگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2019ء) سکاٹ لینڈ نے افغانستان کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کیلئے 14 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا، گیون مین پہلی مرتبہ ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے، ٹام سول، بریڈ وہیل اور مائیکل جونز کو بھی ٹیم کا حصہ بنا دیا گیا ہے، ویٹنگھم، ایڈرین نیل اور روہدہری سمتھ کو انجری مسائل کے باعث ڈراپ کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

سکاٹ لینڈ اور افغانستان کے درمیان پہلا پہلا ایک روزہ میچ آج بدھ کو کھیلا جائے گا۔ اعلان کردہ سکواڈ کپتان کائل کوئٹزر، رچی بیرنگٹن، میتھیو کراس، ایلسڈیئر ایونز، مائیکل جونز، مائیکل لیسک، کالم میکلیوڈ، گیون مین، جارج مونسی، سفیان شریف، کریگ والک، ٹام سول، مارک واٹ اور بریڈ وہیل پر مشتمل ہے۔
وقت اشاعت : 07/05/2019 - 16:06:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :