ْآئرلینڈ اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان سہ ملکی سیریز کا تیسرا میچ کل کھیلا جائے گا

بدھ 8 مئی 2019 14:52

ڈبلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2019ء) آئرلینڈ اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان سہ ملکی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کا تیسرا میچ کل جمعرات کو ڈبلن میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے آئرلینڈ کو 196 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو 8 رنز سے شکست دی تھی۔ سہ ملکی سیریز کو چوتھا میچ 11 مئی کو آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پانچویں میچ میں 13 مئی کو بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی جبکہ 15 مئی کو چھٹے اور آخری میچ میں آئرلینڈ کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہو گا۔ واضح رہے کہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 17 مئی کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 08/05/2019 - 14:52:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :