ورلڈکپ 2019 کے لیے افغان کرکٹ ٹیم کی جرسی کی رونمائی

افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کھلاڑیوں کی جرسی کے علاوہ ٹریننگ کٹ اور متبادل جرسی کی تصویر بھی جاری

بدھ 8 مئی 2019 16:09

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2019ء) ورلڈکپ 2019 کے لیے افغانستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کی جرسی کی رونمائی کردی۔افغانستان کرکٹ بورڈ کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے افغان ٹیم کی ورلڈکپ 2019 میں پہنی جانے والی وردی کی تصاویر جاری کردی گئیں جس میں افغان پرچم کے رنگ نمایاں ہیں۔

(جاری ہے)

افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کھلاڑیوں کی جرسی کے علاوہ ٹریننگ کٹ اور متبادل جرسی کی تصویر بھی جاری کی گئی ہے۔یاد رہے کہ ورلڈکپ 2019 کے لیے اب تک آسٹریلیا، جنوبی افریقا، بنگلادیش اور سری لنکا کی ٹیموں کی جرسیاں منظرعام پر آچکی ہیں۔انگلینڈ میں منعقدہ ورلڈکپ 2019 کا باقاعدہ آغاز میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان 30 جنوری کو کھیلے جانے والے میچ سے ہوگا۔
وقت اشاعت : 08/05/2019 - 16:09:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :