پاک انگلینڈ پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان کا مایوس کن آغاز، بارش کے باعث میچ روک دیا گیا

muhammad ali محمد علی بدھ 8 مئی 2019 19:52

پاک انگلینڈ پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان کا مایوس کن آغاز، بارش کے باعث میچ روک دیا گیا
اوول (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مئی۔2019ء) پاک انگلینڈ پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان کا مایوس کن آغاز، بارش کے باعث میچ روک دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ایک روزہ سیریز کا آغاز ہوگیا ہے۔ سیریز کا پہلا اوول کے کرکٹ گراونڈ میں کھیلا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کا فیصلہ کیا جو اب تک درست ثابت ہوا ہے۔ پاکستان کے اوپنر فخر زمان اور مڈل آرڈر بلے باز بابر اعظم پویلین لوٹ چکے ہیں۔ پاکستان نے 16 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر اب تک 71 رنز بنائے ہیں۔ تاہم بارش کے باعث میچ روک دیا گیا ہے۔ اس وقت امام الحق اور حارث سہیل کریز پر موجود ہیں۔
وقت اشاعت : 08/05/2019 - 19:52:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :