شعیب ملک سے اختلافات کی خبریں، ثانیہ مرزا کی ٹوئٹ سب کی دلچسپی کا باعث بن گئی

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اور انسٹا گرام پر اپنے مداحوں کے لئے اپنے بیٹے کے ہمراہ تصویر شیئر کی، شوہر کا ذکر نہیں کیا

muhammad ali محمد علی بدھ 8 مئی 2019 20:56

شعیب ملک سے اختلافات کی خبریں، ثانیہ مرزا کی ٹوئٹ سب کی دلچسپی کا باعث بن گئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2019ء) شعیب ملک سے اختلافات کی خبریں، ثانیہ مرزا کی ٹوئٹ سب کی دلچسپی کا باعث بن گئی، ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اور انسٹا گرام پر اپنے مداحوں کے لئے اپنے بیٹے کے ہمراہ تصویر شیئر کی، شوہر کا ذکر نہیں کیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے ننھے شہزادے کی نئی تصویر وائرل ہوگئی ہے۔

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اور انسٹا گرام پر اپنے مداحوں کے لئے اپنے بیٹے کے ہمراہ تصویر شیئر کی۔

ٹینس اسٹار نے تصویر کے کیپشن میں اپنے بیٹے کو اپنا پسندیدہ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ یہ سب سے خوبصورت تصویر ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ ثانیہ مرزا اکثر اپنے بیٹے کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں اٴْن کے مداحوں کی جانب سے پسند کیا جاتا ہے۔

واضح رہے پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزاکے ہاں گذشتہ برس30اکتوبر کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔خیال رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے 8 سال قبل اپریل 2010 میں شادی کی تھی،شادی کے بعد دونوں نے مشترکہ طور پر دبئی میں رہنے کا فیصلہ کیا تھا، تاہم دونوں نے کئی دن بھارت اور پاکستان میں بھی ایک ساتھ گزارے ۔ واضح رہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے درمیان اختلافات کی افواہیں گردش کر رہی ہیں، تاہم دونوں کی جانب سے اس حوالے سے کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔

جبکہ ثانیہ مرزا نے اپنی حالیہ ٹوئٹس میں شعیب ملک کے ذکر سے بھی گریز کیا ہے۔ دوسری جانب شعیب ملک دورہ انگلینڈ کے دوران رخصت لے کر دبئی چلے گئے تھے۔ شعیب ملک نے ذاتی وجوہات کے باعث رخصت حاصل کی تھی۔ شعیب ملک کی رخصت کے بعد ہی ان کے اور ثانیہ مرزا کے اختلافات کی خبریں گردش کر نے لگی تھیں۔ تاہم اس حوالے سے تاحال کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔
وقت اشاعت : 08/05/2019 - 20:56:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :