پاکستان اور انگلینڈ کا پہلا ون ڈے بارش کی نذر ہوگیا

گرین شرٹس نے2وکٹوں پر80رنز بنائے تھے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 8 مئی 2019 23:19

پاکستان اور انگلینڈ کا پہلا ون ڈے بارش کی نذر ہوگیا
اوول(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8 مئی2019ء) پاکستان اور انگلینڈ کا پہلا ون ڈے بارش کی نذر ہوگیا۔اوول میں کھیلے جارہے میں میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی، بارش کے باعث میچ کو 41،41 اوورز تک محدود کیا گیا ہے۔گرین شرٹس کی جانب سے امام الحق اور فخر زمان نے اننگز کا آغاز محتاط انداز میں کیا تاہم اوپننگ جوڑی صرف 10 رنز پر اس وقت ٹوٹی جب فخر زمان 3 کے انفرادی سکور پر وکٹ کے پیچھے کیچ آﺅٹ ہوئے جب کہ 45 کے مجموعے پر بابر اعظم بھی پویلین لوٹ گئے، انہوں نے 16 رنز بنائے۔

میچ جب بارش کے باعث ایک بار پھر روکا گیا تو قومی ٹیم نے 19 اوورز میں 2 وکٹوں پر 80 رنز بنا لیے تھے تاہم اس کے بعد مسلسل بارش کے باعث گراﺅنڈگیلا ہونے کے سبب امپائرز نے کھیل ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل قومی کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ہم ٹاس جیتتے تو پہلے فیلڈنگ ہی کرتے، پاکستانی ٹیم میں فخر زمان، بابراعظم ، امام الحق، سرفراز احمد، حارث سہیل، آصف علی، عماد وسیم، فہیم اشرف، حسن علی، شاہین آفریدی اور محمد عامر شامل ہیں۔

پاکستانی ٹیم کو گزشتہ دونوں سیریز میں شکست ہوئی تھی، جنوبی افریقا میں پاکستان 2۔3 سے ہارا تھا جبکہ متحدہ عرب امارات میں پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں 0۔5 سے شرمناک شکست ہوئی تھی۔یاد رہے کہ پاکستانی ٹیم ون ڈے کرکٹ میں 2017 ءکی آئی سی سی چیمپنز ٹرافی کے علاوہ تمام بڑی ٹیموں کےخلاف مشکل سے دوچار رہی ہے ۔ اب تک ہونےوالے باہمی ون ڈے مقابلوں میں میزبان کا پلڑا بھاری رہا، پاکستان ٹیم 82 میچز میں 31فتوحات حاصل کرپائی، 49 میں انگلینڈ کو فتح نصیب ہوئی۔

دو مقابلے بے نتیجہ رہے، انگلش سرزمین پر دونوں ٹیمیں 42 بار مقابل ہوئیں، گرین شرٹس 15 میں کامیاب ہوئے، 26 میں میزبان ٹیم نے برتری ثابت کردی، ایک میچ بے نتیجہ رہا۔دونوں ملکوں کے مابین آخری باہمی سیریز اگست، ستمبر 2016 ءمیں کھیلی گئی۔
وقت اشاعت : 08/05/2019 - 23:19:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :