افغان کرکٹ ٹیم کو ورلڈکپ 2019 ءکے لیے بھارتی سپانسر مل گیا

مشہور ڈیری فارم کمپنی’ امول‘ افغان کرکٹ ٹیم کو ورلڈکپ میں سپانسر کر رہی ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 9 مئی 2019 14:49

افغان کرکٹ ٹیم کو ورلڈکپ 2019 ءکے لیے بھارتی سپانسر مل گیا
کابل(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9 مئی2019ء) افغان کرکٹ ٹیم کو ورلڈکپ 2019ء کے لیے بھارتی سپانسر مل گیا۔ورلڈکپ 2019ء کے لیے افغان کرکٹ ٹیم کی جرسی کی گزشتہ روز رونمائی ہوئی جس پر بھارت کی مشہور کمپنی کا لوگو نمایاں ہے۔افغان میڈیا کے مطابق بھارت کی مشہور ڈیری فارم کمپنی’ امول‘ افغانستان کرکٹ ٹیم کو ورلڈکپ میں سپانسر کر رہی ہے جس کا لوگو سینے پر جرسی کے درمیان میں نمایاں ہوگا۔

’امول‘ پہلی بھارتی کمپنی ہے جو افغانستان کرکٹ ٹیم کی سپانسر بنی ہے، کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر آر ایس سودھی کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ میں امول افغان ٹیم کی مرکزی سپانسر ہوگی اور امول کسی بھی کرکٹ ٹیم کی پہلی سپانسر ہوگی۔افغان کرکٹ بورڈ کے سی ای او اسد اللہ خان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں کرکٹ پے پناہ مقبول ہے اسی لیے بھارتی کرکٹ بورڈ اور بھارتی حکومت ہماری مدد کر رہی ہے اور یہ اچھا موقع ہے جو امن کے لیے مددگار ہوگا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ انگلینڈ میں منعقدہ ورلڈکپ 2019 ءکا باقاعدہ آغاز میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان 30 جنوری کو کھیلے جانے والے میچ سے ہوگا۔اس سے قبل اب تک آسٹریلیا، جنوبی افریقا، بنگلادیش اور سری لنکا کی ٹیموں کی جرسیاں منظرعام پر آچکی ہیں۔                                                            
وقت اشاعت : 09/05/2019 - 14:49:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :