اینڈی مرے کی سرجری کے بعد ٹینس کورٹس میں واپسی

جمعہ مئی 11:54

اینڈی مرے کی سرجری کے بعد ٹینس کورٹس میں واپسی
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2019ء) سٹار برطانوی کھلاڑی اور سابق عالمی نمبر ایک اینڈی مرے نے سرجری کے بعد ٹینس کورٹس میں واپسی کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے دو ماہ قبل کولہے کی سرجری کرائی تھی جس کے بعد انہوں نے کہا تھا کہ ہو سکتا ہے کہ وہ دوبارہ پروفیشنل ٹینس نہ کھیل سکیں۔ دو مرتبہ کے ومبلڈن اوپن چیمپئن نے انسٹاگرام پر وڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں کورٹس میں ہٹنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس کے بعد توقع کی جا رہی ہیکہ وہ دوبارہ پروفیشنل ٹینس میں کم بیک کریں گے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 10/05/2019 - 11:54:58

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments