گوتم گمبھیر پر خاتون امیدوار کے بارے میں توہین آمیزپمفلٹ تقسیم کرنے کا الزام

گمبھیر ہم سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ آپ اتنا نیچے گر جائیں گے:ارویند کجریوال

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 10 مئی 2019 12:42

گوتم گمبھیر پر خاتون امیدوار کے بارے میں توہین آمیزپمفلٹ تقسیم کرنے کا الزام
نئی دلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10مئی 2019ء) بھارت کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور حالیہ لوک سبھا انتخابات میں حکمران جماعت بی جے پی کے نئی دلی سے امیدوار گوتم گمبھیر نے تمام اخلاقی حدیں پار کردیں۔ الیکشن میں اپنے خلاف کھڑی عام آدمی پارٹی کی خاتون امیدوار کے خلاف قابل اعتراض پرچے چھپوا کر پورے حلقے میں تقسیم کردیے۔عام آدمی پارٹی کی خاتون امیدوار آتشی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران الزام عائد کیا کہ مشرقی دہلی سے بی جے پی کے امیدوار گوتم گمبھیر نے ان کے خلاف انتہائی قابل اعتراض مواد پر مبنی پرچے چھپوا کر پورے حلقے میں تقسیم کیے ہیں۔

عام آدمی پارٹی کی خاتون امیدوار نے روتے ہوئے کہا کہ وہ سیاست میں اس لیے نہیں آئیں کہ انہیں پیسہ چاہیے۔
نئی دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسوڈیا نے بھی گوتم گمبھیر کے رویے کی مذمت کی اور کہا کہ ان پرچوں سے سابق کرکٹر کا اصلی چہرہ لوگوں کے سامنے آگیا۔

(جاری ہے)

دہلی کے وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال نے کہا کہ انہوں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ گوتم گمبھیر اس حد تک نیچے گرجائیں گے، اگر ایسی سوچ والا آدمی منتخب ہوگیا تو ایک خاتون کیسے خود کو محفوظ محسوس کرے گی؟۔

دوسری جانب سابق کرکٹر کا کہنا ہے کہ یہ پمفلٹ خود کجریوال نے تقسیم کیا اور ساتھ میں یہ چیلنج بھی کیا کہ اگر اس میں ان کا ہاتھ ثابت ہوجائے تو وہ الیکشن سے دستبردار ہوجائیں گے۔
وقت اشاعت : 10/05/2019 - 12:42:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :