میڈرڈ اوپن ٹینس، جوکووچ، نڈال، فیڈرر، کلک، تھیم، واورینکا، سٹیفانوس اور زویرو مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے، نیشیکوری، مونفلس، فوگنینی اور چارڈے پری کوارٹر فائنل میں ہار کر ٹائٹل کی دوڑ سے باہر

جمعہ 10 مئی 2019 15:31

میڈرڈ اوپن ٹینس، جوکووچ، نڈال، فیڈرر، کلک، تھیم، واورینکا، سٹیفانوس اور زویرو مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے، نیشیکوری، مونفلس، فوگنینی اور چارڈے پری کوارٹر فائنل میں ہار کر ٹائٹل کی دوڑ سے باہر
میڈرڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2019ء) جوکووچ، نڈال، فیڈرر، کلک، تھیم، واورینکا، سٹیفانوس اور زویرو فتوحات برقرار رکھتے ہوئے میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے جبکہ مونفلس، ورڈاسکو اور نیشیکوری پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں ہار کر ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔ سپین میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل رائونڈ میچز میں سربین نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے فرانسیسی حریف کھلاڑی جریمی چارڈے کو سٹریٹ سیٹس میں 6-1 اور 7-6(7-2) سے ہرا کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

میزبان ہسپانوی سٹار ٹینس کھلاڑی رافیل نڈال نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف امریکن کھلاڑی فرانسس تائیفو کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-4 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، سوئس سٹار راجر فیڈرر نے سخت مقابلے کے بعد فرانس کے گیل مونفلس کو 6-0، 4-6 اور 7-6(7-3) سے مات دیکر ایونٹ کے ٹاپ ایٹ مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

اسی طرح مارین کلک اور ڈومینک تھیم نے بھی اپنے اپنے میچز جیت کر کوارٹر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ سوئس ٹینس کھلاری واورینکا نے جاپان کے کئی نیشیکوری کو 6-3 اور 7-6(7-3) سے ہرا کر ٹائٹل کی دوڑ سے باہر کر دیا۔ یونانی کھلاڑی سٹیفانوس اور جرمنی کے کھلاڑی زویرو نے بھی پری کوارٹر فائنل مرحلہ عبور کر لیا۔
وقت اشاعت : 10/05/2019 - 15:31:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :