میڈرڈ اوپن ٹینس، سٹیفانوس اور انکے جوڑی دار واسلے مینز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

جمعہ مئی 15:34

میڈرڈ اوپن ٹینس، سٹیفانوس اور انکے جوڑی دار واسلے مینز ڈبلز سیمی فائنل ..
میڈرڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2019ء) یونانی نامور ٹینس سٹار سٹیفانوس اور انکے ہالینڈ کے جوڑی دار واسلے اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کوارٹر فائنل میچ میں برازیلین برونو سوسا اور انکے برطانی جوڑی دار جمی مرے کو شکست دیکر ایونٹ کے سمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ سپین میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میچزیونانی نامور ٹینس سٹار سٹیفانوس اور انکے ہالینڈ کے جوڑی دار واسلے نے برازیلین برونو سوسا اور انکے برطانی جوڑی دار جمی مرے کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 7-6 سے زیر کر کے ایونٹ سے باہر کر دیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 10/05/2019 - 15:34:49

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments