بگ بیش لیگ 2019-20ء سیزن، فرنچائزز کو چھ غیرملکی کھلاڑیوں کے ساتھ معاہدے کی اجازت مل گئی

ہفتہ 11 مئی 2019 16:01

میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2019ء) کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش ٹی ٹونٹی لیگ کے 2019-20ء سیزن کیلئے فرنچائزز کو چھ غیرملکی کھلاڑیوں سے معاہدے کی اجازت دے دی۔

(جاری ہے)

کرکٹ آسٹریلیا کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بگ بیش لیگ کلبوں کو 2019-20ء سیزن کیلئے چھ غیرملکی کھلاڑیوں سے معاہدے کرنے کی اجازت دی گئی ہے تاکہ ٹاپ کھلاڑیوں کو مصروف انٹرنیشنل شیڈول کے دوران مختصر دورانیے کیلئے لیگ کھیلنے کا موقع مل سکے، ہم نے 2018-19ء سیزن کے اختتام کے بعد رولز کا جائزہ لینے کے بعد اس بات کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بی بی ایل کلبوں کو چار غیرملکی کھلاڑیوں سے معاہدے کی اجازت تھی۔
وقت اشاعت : 11/05/2019 - 16:01:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :