اسپینش لالیگا، بارسلونا نے گیٹافے کلب کو شکست دے دی

پیر 13 مئی 2019 16:26

بارسلونا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2019ء) اسپینش لالیگا فٹ بال لیگ میں بارسلونا نے گیٹافے کلب کو 2-0 گولز سے ہرا دیا۔ اسپینش لالیگا کے سلسلے میں کھیلے گئے میچ میں بارسلونا کلب نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے گیٹافے کلب کو 2-0 گولز سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی، وائیڈل اور ایرم باری نے گولز کر کے ٹیم کو کامیابی دلائی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ بارسلونا کلب پہلے ہی اسپینش لالیگا ٹائٹل کا کامیاب دفاع کر چکا ہے۔
وقت اشاعت : 13/05/2019 - 16:26:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :