مانچسٹر سٹی نے انگلشن پریمیئرلیگ کا ٹائٹل جیت لیا

سٹی نے برائٹن کو 4-1 گول سے شکست دے کر انگلشن پریمیئرلیگ کا ٹائٹل دوسری مرتبہ جیت کر ریکارڈ قائم کرلیا

پیر 13 مئی 2019 20:28

مانچسٹر سٹی نے انگلشن پریمیئرلیگ کا ٹائٹل جیت لیا
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2019ء) انگلشن فٹبال کلب مانچسٹر سٹی نے ایک پوائنٹ کے فرق سے پریمیئر لیگ ٹائٹل جیت لیا۔تفصیلات کے مطابق مانچسٹر سٹی نے برائٹن کو 4-1 گول سے شکست دے کر انگلشن پریمیئرلیگ کا ٹائٹل دوسری مرتبہ جیت کر ریکارڈ قائم کرلیا۔مانچسٹر سٹی کی جانب سے میچ کے دوران سرجیو اگویرو، ایمیرک لاپورتے، ریاض مہریز اور الکے گنڈوگان نے گول کیے جبکہ برائٹن کی جانب گلین مرے کے پہلے گول نے ان کی ٹیم کو کھیل کے 25 ویں منٹ تک بدستور برتری دلائی تھی۔

(جاری ہے)

مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے 2009 میں یکے بعد دیگرے دو ٹائٹل جیتنے کے بعد انگلشن پریمیئر لیگ میں یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کسی بھی ٹیم نے اس اعزاز کو حاصل کیا ہو۔مانچسٹر سیٹی نے 98 پوائنٹس حاصل کیے جو پریمیئر لیگ کی تاریخ میں سب سے زیادہ 100 پوائنٹ کے ریکارڈ سے صرف 2 پوائنٹ کم ہے۔سیزن میں لیورپول نے 97 پوائنٹس حاصل کیے جو پریمیئر لیگ سیزن میں اعلی پوزیشن حاصل کرنے کے لیے کافی سمجھے جا رہے تھے۔مانچسٹر سٹی کے کپتان ونسنٹ کومپنی نے کہا کہ سیزن میں لیوپول حیرت انگیز رہی، وہ ہارنے کے قابل نہیں لیکن میں اپنی ٹیم کے لیے خوش ہوں، ہمیں اپنی خواہشات سے کہیں بڑھ کر ملا ہے۔
وقت اشاعت : 13/05/2019 - 20:28:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :