جولین راجر اور ہوریا ٹیکوا نے میڈرڈ اوپن ٹینس مینز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا

پیر مئی 21:30

جولین راجر اور ہوریا ٹیکوا نے میڈرڈ اوپن ٹینس مینز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا
میڈرڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2019ء) ہالینڈ کے ٹینس سٹار جولین راجر اور انکے رومانیہ کے جوڑی دار ہوریا ٹیکوا نے میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میں ڈومنک تھیم اور ڈائیگو شارٹزمان کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

(جاری ہے)

سپین میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے مینز ڈبلز فائنل میں ہالینڈ کے ٹینس سٹار جولین راجر اور انکے رومانیہ کے جوڑی دار ہوریا ٹیکوا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹرین کھلاڑی ڈومنک تھیم اور ان کے ارجنٹائنی جوڑی دار ڈائیگو شارٹزمان کو 6-2 اور 6-3 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/05/2019 - 21:30:17

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments