نوویک جوکووچ نے میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

پیر مئی 21:30

نوویک جوکووچ نے میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا
iمیڈرڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2019ء) سربیا کے نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ نے میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میں یونانی کھلاڑی سٹیفانوس سٹسپاس کو ہرا کر تیسری مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ سپین میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز فائنل میں سٹار سربین کھلاڑی اور عالمی نمبر ایک جوکووچ کا مقابلہ یونانی کھلاڑی سٹیفانوس سٹسپاس سے تھا۔

(جاری ہے)

دونوں کھلاڑیوں میں زبردست مقابلہ رہا تاہم سربین کھلاڑی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یونانی کھلاڑی سٹیفانوس کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-4 سے ہرا کر تیسری مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ اس سے قبل سٹسپاس سٹیفانوس نے اسپینش کھلاڑی رافیل نڈال کو سیمی فائنل میں شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔ ٹورنامنٹ جیتنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جوکووچ نے کہا کہ وہ اپنی اس کامیابی پر بہت خوش ہیں اور وہ مستقبل میں بھی اپنی فتوحات کے سلسلے کو جاری رکھنے کے لئے پرعزم ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/05/2019 - 21:30:17

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments