میلبورن میں ایک فٹبال میچ کے دوران 2 سالہ بچی گراؤنڈ میں داخل ہوگئی،

کھلاڑی نے گیند کو کنٹرول کر نے کے بجائے بچی کو اٹھا لیا

منگل 14 مئی 2019 16:33

میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2019ء) میلبورن میں ایک فٹبال میچ کے دوران 2 سالہ بچی گراؤنڈ میں داخل ہوگئی۔وکٹوریہ امیچر فٹبال ایسوسی ایشن میچ کے دوران سینٹ برنانڈکلب کے الیکس میکلوڈ نے جب بچی کو پچ پر دیکھا تو انھوں نے گیندکو کنٹرول کرنے کے بجائے فوری طور پر اسے اٹھایا اور لائن کے قریب آفیشلز کے حوالے کرکے دوبارہ کھیل میں لوٹ گئے، بعد میں بچی کی شناخت پپا برگس کے نام سے ہوئی۔

(جاری ہے)

بچی کے والد برگس نے کہاکہ وہ میرے سامنے ہی کھڑی تھی کہ اچانک غائب ہوگئی۔ فٹبالر الیکس میکلوڈ کے بچی کو باہر پہنچانے کے اقدام کو بھی سراہا گیا ۔
وقت اشاعت : 14/05/2019 - 16:33:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :