شاہد آفریدی کو اپنی بیٹیوں کو آئوٹ ڈور سپورٹس کھیلنے کی اجازت نہ دینے پر تنقید کا سامنا

بدھ مئی 13:02

شاہد آفریدی کو اپنی بیٹیوں کو آئوٹ ڈور سپورٹس کھیلنے کی اجازت نہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2019ء) پاکستانی سابق کرکٹر شاہد آفریدی کو اپنی بیٹیوں کو آئوٹ ڈور سپورٹس کھیلنے کی اجازت نہ دینے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق شاہد آفریدی نے اپنی کتاب ’’گیم چینجر ‘‘ میں انکشاف کیا کہ وہ اپنی بیٹیوں کو آئوٹ ڈور گیمز کی اجازت نہیں دیتے اس کے برعکس انہیں گھر میں ہر قسم کا کھیل کھیلنے کی اجازت ہے اور اس فیصلے میں ان کی بیوی ان کے ساتھ ہیں جس پر انہیں سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور انہیں دقیانوسی اور روایتی باپ ہونے کا خطاب دیا جارہا ہے۔

پاکستانی مصنفہ بینا شاہ کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی کے ایسے خیالات پاکستانی باپ ہونے کی مثال ہیں کہ وہ اپنی بیٹیوں کے بارے کوئی بھی فیصلہ کر سکتا ہے کہ وہ کیا کریں اور کیا نہ کریں اور کوئی بھی چیز اسے روک نہیں سکتی۔ ایک اور صارف آشا بدر نے شاہد آفریدی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کی بیٹیاں ہیں اور ان کے فیصلے ہیں لیکن کیا لہذا واقعی لڑکیوں کی آواز اور ان کا انتخاب کوئی معنی نہیں رکھتا یہاں تک کہ وہ جب بڑی بھی ہو جاتی ہیں تب بھی نہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 15/05/2019 - 13:02:41

Your Thoughts and Comments