دھونی اتنے بھی عقلمند نہیں جتنا انہیں بتایا جاتا ہے،کلدیپ یادیو نے بھانڈا پھوڑ دیا

سابق کپتان غلط ہوں تب بھی کوئی انہیں کچھ نہیں کہ سکتا:سپنر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 15 مئی 2019 14:43

دھونی اتنے بھی عقلمند نہیں جتنا انہیں بتایا جاتا ہے،کلدیپ یادیو نے بھانڈا پھوڑ دیا
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15مئی 2019ء) معروف بھارتی سپنر کلدیپ یادیو نے انکشاف کیا ہے کہ مہندرا سنگھ دھونی کی تجاویز کئی مرتبہ غلط ثابت ہوتی ہیں اور کمنٹیٹر انہیں جتنا عقلمند بنا کر پیش کرتے ہیں، وہ غلط ہے۔انہوں نے کہا کہ انتہائی تجربہ کار کرکٹر کی نصیحت بھی بعض اوقات غلط ثابت ہو سکتی ہے لیکن کمنٹیٹرز اور میڈیا دھونی کو اس طرح پیش کرتے ہیں کہ آج تک ان کا کوئی فیصلہ غلط ہی نہیں ہوا حالانکہ ایسا کئی مرتبہ ہوا ہے کہ ان کا فیصلہ غلط ثابت ہو گیا لیکن پھر اس حوالے سے بات نہیں کی جا سکی کیونکہ وہ زیادہ بات ہی نہیں کرتے۔

(جاری ہے)

کلدیپ یادیو نے کہا کہ مہندرا سنگھ دھونی اوورز کے درمیان صرف اس وقت بولتے ہیں جب وہ کچھ بتانا ضروری محسوس کریں۔ کلدیپ یادیو کی انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے حالیہ سیزن میں متاثر کن کارکردگی نہیں رہی جس کے باعث انہیں لیگ کے آخری میچوں کیلئے ٹیم سے باہر بھی رکھا گیا۔ کلدیپ یادیو اور مہندرا سنگھ دھونی دونوں ہی 30 مئی سے انگلینڈ میں شروع ہونے والے آئی سی سی ورلڈکپ 2019ءکیلئے بھارتی سکواڈ کا حصہ ہیں جہاں ان کا پہلا میچ جنوبی افریقہ کے خلاف شیڈول ہے ۔                                                                       
وقت اشاعت : 15/05/2019 - 14:43:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :