یورو انڈر 17 فٹ بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنلز کل کھیلے جائیں گے

ہالینڈ کا مقابلہ سپین اور اٹلی کا مقابلہ فرانس سے ہو گا

بدھ 15 مئی 2019 16:42

ڈبلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2019ء) یورو انڈر 17 فٹ بال چیمپئن شپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی، لاسٹ فور مقابلے کل جمعرات کو ہوں گے۔

(جاری ہے)

آئرلینڈ میں جاری ایونٹ اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے اور چار ٹاپ ٹیموں ہالینڈ، سپین، اٹلی اور فرانس نے شاندار کھیل کی بدولت سیمی فائنل میں جگہ بنا رکھی ہے، ایونٹ کے دونوں سیمی فائنلز (آج) جمعرات کو کھیلے جائیں گے، ہالینڈ کو سپین کا چیلنج درپیش ہو گا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں فرانس کا مقابلہ اٹلی سے ہو گا۔ واضح رہے کہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 19 مئی کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 15/05/2019 - 16:42:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :