تازہ ترین میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی، محمد عامر کی ورلڈکپ میں شمولیت کی تمام امیدیں دم توڑ گئیں

فاسٹ باولر کے خون میں موجود وائرس زیادہ سنجیدہ نوعیت کا نہیں، تاہم جسمانی کمزوری کے باعث انگلینڈ کے خلاف سیریز کے بقیہ دونوں میچز میں شرکت نہیں کر پائیں گے

muhammad ali محمد علی بدھ 15 مئی 2019 22:40

تازہ ترین میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی، محمد عامر کی ورلڈکپ میں شمولیت کی تمام امیدیں دم توڑ گئیں
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2019ء) تازہ ترین میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی، محمد عامر کی ورلڈکپ میں شمولیت کی تمام امیدیں دم توڑ گئیں، فاسٹ باولر کے خون میں موجود وائرس زیادہ سنجیدہ نوعیت کا نہیں، تاہم جسمانی کمزوری کے باعث انگلینڈ کے خلاف سیریز کے بقیہ دونوں میچز میں شرکت نہیں کر پائیں گے۔ ذرائع سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے فاسٹ باولر محمد عامر کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق محمد عامر کے خون میں شامل وائرس زیادہ سنجیدہ نوعیت کا نہیں ہے۔ رپورٹ کے مطابق محمد عامر کے خون میں موجود وائرس ایک دو روز میں ختم ہو جائے گا، تاہم فاسٹ باولر جسمانی طور پر کافی کمزور ہوگئے ہیں۔ اسی باعث محمد عامر کی انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دونوں بقیہ میچز میں شرکت کا امکان ختم ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

چونکہ محمد عامر انگلینڈ کے خلاف سیریز کے بقیہ میچز میں شرکت کرکے اپنی فٹنس ثابت نہیں کر پائیں گے، اسی لیے بظاہر ورلڈکپ میں ان کی شمولیت کا امکان بھی ختم ہو گیا ہے۔

اس سے قبل خبر سامنے آئی تھی کہ قومی ٹیم مینجمنٹ نے محمد عامر کو انگلینڈ کیخلاف ایک ون ڈے میچ کھلانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر انگلینڈ کیخلاف ایک میچ میں محمد عامر کو موقع دے کر ان کی فٹنس کا جائزہ لینا چاہتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق محمد عامر کو ہونے والی چکن پاکس کی بیماری سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے۔

تاہم پھر بھی چکن پاکس نکلنے کے باعث محمد عامر کو مکمل ریسٹ دیا گیا ہے۔ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں محمد عامر کو میچ بارش کی نذر ہونےکی وجہ سے باﺅلنگ کا موقع نہیں مل سکا۔ دوسرے و ن ڈے سے قبل محمد عامر وائرل انفیکشن کا شکار ہو گئے۔ اب انگلینڈ کیخلاف بقیہ میچز میں پرفارمنس سے ہی محمد عامر کی قسمت کا فیصلہ کیا جانا تھا۔

تاہم اب محمد عامر کی میچز میں شرکت کا امکان ختم ہو گیا ہے۔ دوسری جانب ورلڈکپ کی حتمی ٹیم میں ممکنہ تبدیلی کا فیصلہ بھی ون ڈے سیریز ختم ہونے تک موخر کردیا گیاہے، سترہ رکنی ٹیم میں سے واپس آنےوالے دو کھلاڑیوں کا اعلان اب 21 یا 22 مئی کو کیاجائے گا۔ جبکہ واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف آخری دونوں ون ڈے میچز 17 اور 19مئی کو کھیلے جائینگے۔ جبکہ آئی سی سی نے ورلڈ کپ اسکواڈ تبدیلی کی ڈیڈ لائن 23مئی مقرر کر رکھی ہے۔
وقت اشاعت : 15/05/2019 - 22:40:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :