پے درپے شکستوں کے بعد انگلینڈ کیخلاف بقیہ 2 میچز کیلئے قومی ٹیم میں 2 بڑی تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ

آل راونڈر محمد حفیظ اور شعیب ملک کو ٹیم میں واپس دوبارہ شامل کیے جانے کا قوی امکان، سیریز کے بقیہ دونوں میچز 17 اور 20 مئی کو کھیلے جائیں گے

muhammad ali محمد علی بدھ 15 مئی 2019 23:17

پے درپے شکستوں کے بعد انگلینڈ کیخلاف بقیہ 2 میچز کیلئے قومی ٹیم میں 2 بڑی تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ
لیڈز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2019ء) پے درپے شکستوں کے بعد انگلینڈ کیخلاف بقیہ 2 میچز کیلئے قومی ٹیم میں 2 بڑی تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ، آل راونڈر محمد حفیظ اور شعیب ملک کو ٹیم میں واپس دوبارہ شامل کیے جانے کا قوی امکان، سیریز کے بقیہ دونوں میچز 17 اور 20 مئی کو کھیلے جائیں گے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا چوتھا میچ 17مئی کو لیڈز میں کھیلا جائیگا۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے خلاف سیریز میں تاحال کوئی فتح حاصل نہ کر پانے کے باعث اب قومی ٹیم کی مینیجمنٹ نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے بقیہ میچز کیلئے ٹیم میں 2 بڑی تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آل راونڈر محمد حفیظ اور شعیب ملک کو ٹیم میں واپس دوبارہ شامل کیے جانے کا قوی امکان ہے۔

(جاری ہے)

تاہم یہ واضح نہیں کہ شعیب ملک اور محمد حفیظ کو کن کھلاڑیوں کی جگہ ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ شیڈول کے مطابق سیریز کا چوتھا ون ڈے میچ 17مئی کو ٹرینٹ برج میں اڑھائی بجے دوپہر اور پانچواں ون ڈے میچ 19مئی کو لیڈز کرکٹ گرائونڈ میں تین بجے دوپہر ہوگا ۔ پاکستان کی ٹیم میں سرفراز احمد ( کپتان ) عابد علی ،آصف علی ، بابر اعظم ، فہیم اشرف ، فخر زمان ،حارث سہیل ،حسن علی ، عماد وسیم ، امام الحق ، جنید خان ،محمد عباس ،محمد عامر ، محمد حفیظ ،محمد حسنین ،محمد نواز ،محمد رضوان ،شاداب خان ،شاہین شاہ آفریدی ،شان مسعود ،شعیب ملک ،عثمان شنواری اور یاسر شاہ شامل ہیں ۔

یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا میچ بارش کے باعث بے نتیجہ رہا جبکہ دوسرے اور تیسرے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دیدی ۔ تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستانی بولرز نے بیٹسمینوں کی شاندار بیٹنگ پر پانی پھیردیا اور 359 رنز کے بڑے ہدف کا دفاع بھی نہ کرسکے۔انگلینڈ نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 359 رنز کا ہدف 45ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا اور پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔
وقت اشاعت : 15/05/2019 - 23:17:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :