بدترین شکستوں کے باوجود قومی کھلاڑی موج مستیوں میں مصروف

پاکستانی کھلاڑیوں نے رات کا کھانا باہر کھانا معمول بنا لیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 16 مئی 2019 13:22

بدترین شکستوں کے باوجود قومی کھلاڑی موج مستیوں میں مصروف
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16مئی 2019ء) برطانیہ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے رات کا کھانا باہر کھانا معمول بنا لیا۔ذرائع کے مطابق شام ہوتے ہی زیادہ تر کھلاڑی کھانے کی تلاش میں مختلف ریسٹورینٹس کا رخ کرتے ہیں جبکہ لندن میں رہنے والے مقامی پاکستانی بھی کھلاڑیوں کو کھانا کھلاتے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) حکام کے مطابق ہر کھلاڑی مختلف طرح کا کھانا کھانا چاہتا ہے اس لیے پیسے دیے جاتے ہیں،حکام کا مزید کہنا تھا کہ روزانہ ناشتے کے بعد کھلاڑیوں کو رات کے کھانے کے پیسے دے دیے جاتے ہیں تاکہ وہ اپنی مرضی کے مطابق کھانا کھاسکیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ سے قبل ان دنوں دورہ انگلینڈ پر ہے جہاں اسے ایک ٹی ٹونٹی اور دو ون ڈے میچز میں شکست ہوچکی ہے جبکہ ایک ون ڈے میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا۔

(جاری ہے)

دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستانی بلے بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور انگلینڈ کے 373 رنز کے جواب میں پاکستانی ٹیم 361 رنز بناپائی تھی،تیسرے ون ڈے میچ میں شاہیوں کے 358 رنز کا تعاقب انگلینڈ نے محض 45ویں اوور میں کرلیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے شائقین کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ آل راﺅنڈ شاداب خان ورلڈ کپ کے لیے فٹ قرار دے دیئے گئے ہیں اور وہ جلد ٹیم میں شمولیت اختیار کرلیں گے۔                                                                                                               
وقت اشاعت : 16/05/2019 - 13:22:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :