وفاقی حکومت کی عدم دلچسپی کے باعث پاکستان ہاکی ٹیم کے ٹوکیو اولمپک گیمزمیں شرکت کے امکانات تقریبا ختم

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کا پر ی کوالیفائنگ راونڈ میں پاکستان کو نہ شامل کرنے کا اعلان ،پری کوالیفائنگ رائونڈ 15جون سے فرانس میں شروع ہو گا

جمعرات 16 مئی 2019 15:16

وفاقی حکومت کی عدم دلچسپی کے باعث پاکستان ہاکی ٹیم کے ٹوکیو اولمپک گیمزمیں شرکت کے امکانات تقریبا ختم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2019ء) وفاقی حکومت کی عدم دلچسپی کے باعث پاکستان ہاکی ٹیم کے ٹوکیو اولمپک گیمزمیں شرکت کے امکانات تقریبا ختم ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اولمپک پری کوالیفائنگ راونڈ 15جون سے فرانس میں شروع ہو گا جس میں حیران کن طور پر پاکستان کو شامل نہیں کیا گیا جبکہ آئر لینڈ، مصر، اسکاٹ لینڈ، سنگا پور،فرانس، جنوبی کوریا، یوکرائن اور چلی کی ٹیموں کو فرانس میں کھیلے جانیوالے کوالیفائنگ راونڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کو پرو ہاکی لیگ میں عدم شرکت کے باعث کوالیفائنگ راونڈ میں شامل نہیں کیا گیا ہے جبکہ پرو ہاکی لیگ میں شرکت نہ کرنے پر ایف آئی ایچ پاکستان کو 25ملین کا جرمانہ بھی کر چکی ہے۔
وقت اشاعت : 16/05/2019 - 15:16:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :