قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین سمیت دیگر حکام کو کل طلب کرلیا

جمعرات 16 مئی 2019 15:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2019ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی سمیت دیگر حکام کو قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں کل جمعہ کو طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق قائمہ کمیٹی کا اجلاس پہلے 6مئی کو طلب کیا گیا تھا جس میں پی سی بی کی جانب سے گوررنگ بورڈ کے رکن نعمان بٹ کو نوٹس دینے کا معاملہ بھی زیر غور آنا تھا تاہم یہ اجلاس معطلی کر دیا گیا تھا جس کے بعد اب یہ اجلاس آج جمعہ کو اسلام آباد میں منعقد ہو گا۔ اجلاس میں قائمہ کمیٹی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے معاملات کا بھی جائزہ لے گی۔
وقت اشاعت : 16/05/2019 - 15:16:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :