سابق کپتان اولمپین سمیع اللہ کی ’رمضان کرکٹ ‘کی طرز پر ’رمضان ہاکی ٹورنامنٹس ‘کرانے کی تجویز

سیون اے سائیڈ ٹورنامنٹس سے مقابلوں کو پرکشش بھی بنایا جاسکتا ہے، میڈیا سے بات چیت

جمعرات 16 مئی 2019 15:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2019ء) پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اولمپین سمیع اللہ نے ’رمضان کرکٹ ‘کی طرز پر ’رمضان ہاکی ٹورنامنٹس ‘کرانے کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیون اے سائیڈ ٹورنامنٹس سے مقابلوں کو پرکشش بھی بنایا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو میں فلائنگ ہارس سمیع اللہ نے کہا کہ رمضان کرکٹ میچز میں رونق لگی رہتی ہے ، ایسا ہی ماحول ہاکی میں بھی بن سکتا ہے اور اس سے ہمیں کھلاڑی بھی ملیں گے اور اسپانسرز بھی آئیں گے۔سابق کپتان نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی باگ ڈور غیر متنازع افراد کے ہاتھ میں دی جائے تو بہتر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ آنے والا سال پاکستان ہاکی کیلئے بہت اہم ہے
وقت اشاعت : 16/05/2019 - 15:16:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :