اکیڈمیز میں بڑے ناموں والے کرکٹرز کو لانے کیلئے تیار ہیں،بورڈ معاوضہ نہیں دے سکتا ، مدثر نذر

ٹی وی پر تبصرے کرنے پر جتنا معاوضہ ملتا ہے بورڈ شاید اتنا معاوضہ سابق کرکٹرز کو نہ دے سکے، انٹرویو

جمعرات مئی 15:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2019ء) ڈائریکٹر نیشنل کرکٹ اکیڈمی مدثر نذر نے کہا ہے کہ اکیڈمیز میں بڑے ناموں والے کرکٹرز کو لانے کے لیئے تیار ہیں لیکن بورڈ شاید اتنا معاوضہ نہ دے سکے جو کرکٹرز کو ٹی وی پر تبصرہ کرنے سے ملتا ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں مدثر نذر نے کہاکہ کہ اکیڈمیز میں بڑے بڑے کرکٹرز کے لیئے تنخواہیں زیادہ نہیں ہیں، تاہم کچھ ایسے بڑے کرکٹرز بھی ہیں جو صبح 5 بجے کوچنگ کیلئے نہیں آ سکتے۔

انہوں نے کہا کہ ٹی وی پر تبصرے کرنے پر جتنا معاوضہ ملتا ہے بورڈ شاید اتنا معاوضہ سابق کرکٹرز کو نہ دے سکے۔مدثر نذر نے کہا کہ محمد یوسف جیسے کرکٹر اکیڈمی میں آئیں تو اس کا بڑا فائدہ ہوگا کیونکہ پاکستان میں اس وقت سب سے بڑا مسئلہ بیٹنگ کا ہی ہے۔انہوںنے کہاکہ اکیڈمی میں محمد یوسف کی موجودگی میں مسئلے کا حل نکل سکتا ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 16/05/2019 - 15:16:54

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments