رمضان مون لائٹ کلائمبنگ مقابلے 19 مئی کو ہوں گے

جمعرات مئی 15:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2019ء) الپائن کلب آف پاکستان کے زیراہتمام ایک روزہ رمضان مون لائٹ کلائمبنگ مقابلے 19 مئی کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ہوںگے، الپائن کلب آف پاکستان کے صدر ابو ظفر صادق نے بتایا کہ ایونٹ میں دو کیٹگریز کے مقابلے منعقد ہونگے جن میں اوپن اور یوتھ کیٹگری شامل ہیں،اوپن کیٹگری کی فیس تین سو روپے اور یوتھ کیٹگری کی دو سو روپے مقرر کی ہے ایونٹ میں شرکت کی خواہش رکھنے والی18 مئی سے قبل اپنی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں ملک بھر سے کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں اور پنجاب، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے کئی کھلاڑیوں میں رجسٹریشن کروائی ہے، انہوں نے کہا کہ ایونٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے،مزید معلومات کے لئے فون نمبرز 0333-5383642 اور0315-4414489 پر رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 16/05/2019 - 15:18:20

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments