کون سے تین کھلاڑی آج کا میچ کھیلیں گے ؟جانئے

شعیب ملک،محمد حفیظ،محمد حسنین آج ٹیم کا حصہ ہوں گے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 17 مئی 2019 13:04

کون سے تین کھلاڑی آج کا میچ کھیلیں گے ؟جانئے
نوٹنگھم(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17مئی 2019ء) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز کا چوتھا میچ آج کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیمیں ٹرینٹ برج سٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے مدمقابل ہوں گی، سیریز میں میزبان ٹیم کو2-0 کی برتری حاصل ہے اور سیریز بچانے کے لیے قومی ٹیم کو آج کا میچ جیتنا ضروری ہے۔چوتھے ون ڈے کے لیے قومی ٹیم میں تین تبدیلیاں متوقع ہیں، تجربہ کار شعیب ملک نے 10 روز کی چھٹی کے بعد برسٹول میں ٹیم کو جوائن کیا لیکن وہ تیسرا ون ڈے نہ کھیل سکے تاہم آج ان کی ممکنہ طور پر آصف علی کی جگہ ٹیم میں شمولیت کا امکان ہے۔

محمد حفیظ بھی آج ٹیم کا حصہ ہوں گے، انہیں حارث سہیل کی جگہ ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے جب کہ فہیم اشرف کی جگہ محمد حسنین کو آزمائے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

چوتھے ون ڈے کے ممکنہ کھلاڑیوں میں امام الحق، فخر زمان، بابر اعظم، شعیب ملک، کپتان سرفراز احمد، محمد حفیظ، عماد وسیم، محمد حسنین، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور جنید خان شامل ہیں۔انگلش کپتان این مورگن پر ایک میچ کی پابندی کے بعد جوز بٹلر ٹیم کی قیادت کریں گے اور دیگر ممکنہ کھلاڑیوں میں جیسن رائے، جیمز ونس، جو روٹ، بین سٹوکس، جو ڈینلی، عادل رشید، معین علی، ٹام کران، جوفرا آرچر اور مارک ووڈ شامل ہیں۔                                                                                    
وقت اشاعت : 17/05/2019 - 13:04:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :