ورلڈ کپ2019ءکے لیے ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان

عالمی چیمپئن ٹیم4ملین ڈالرز کا چیک لیکر جائیگی،رنر اپ2ملین ڈالر وصول کرے گی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 17 مئی 2019 13:46

ورلڈ کپ2019ءکے لیے ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17مئی 2019ء) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) نے انگلینڈ اینڈ ویلیز میں شیڈول ورلڈ کپ2019ءکے لیے انعامی رقم کا اعلان کردیا ہے ۔میگا ایونٹ کے لیے مجموعی طور پر ایک کروڑ ڈالر(تقریبا 1.5ارب پاکستانی روپے) کی رقم رکھی گئی ہے، ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم 14جولائی کو لارڈ کی بالکونی میں ٹرافی اٹھانے کے ساتھ ساتھ 4ملین ڈالرز(57کروڑ57لاکھ20ہزار پاکستانی روپے) کی انعامی رقم بھی جیتے گی،ایونٹ کی رنر اپ ٹیم2ملین ڈالرز(28کروڑ78لاکھ60ہزار پاکستانی روپے) کا چیک وصول کرے گی،سیمی فائنلز ہارنے والی دونوں ٹیموں کو 8لاکھ ڈالرز(11کروڑ51لاکھ44ہزار پاکستانی روپے) کی انعامی رقم ملے گی،لیگ سٹیج پار کرنے والی تمام ٹیموں کو 1لاکھ ڈالرز(1کروڑ43لاکھ93ہزار پاکستانی روپے) دیئے جائیں گے جب کہ لیگ سٹیج میں میچ جیتنے والی ہر ٹیم کو 40ہزار ڈالرز(57لاکھ 57ہزار200پاکستانی روپے) کا چیک ملے گا ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ ورلڈ کپ 2019ءمئی 30 سے14 جولائی کے درمیان انگلینڈ اور ویلز میں کھیلا جائے گا۔میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقہ ٹورنامنٹ کا پہلے میچ اوول کے میدان پر 30 مئی کو کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان کا پہلا میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف ہے جو 31 مئی کو ٹرینٹ برج پر کھیلا جائے گا۔پاکستان کا اس کے بعد 3جون کو انگلینڈ، سات جون کو برسٹل اور 12 جون کو آسٹریلیا سے میچ ہوگا۔پاکستان اور انڈیا کے درمیان اہم ٹاکرا 16 جون کو اولڈ ٹریفرڈ میں ہوگا۔ پاکستان اس کے بعد جنوبی افریقہ کے خلاف 23 جون، نیوزی لینڈ کے خلاف 26 جون اور افغانستان کے خلاف 29 جون کو مدمقابل ہوگی۔پاکستان اپنا آخری لیگ میچ5 جولائی کو لارڈز کے تاریخی میدان پر کھیلے گی۔
وقت اشاعت : 17/05/2019 - 13:46:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :