ہاکی کی کارکردگی پر پورے ملک کو تشویش ہے،

جو فیڈریشنز کارکردگی دکھائیں گی فنڈز اسے ہی جاری کرینگے، فہمیدہ مرزا پرائیویٹ سیکٹر کو بھی آگے آ کر سپورٹ کرنا ہوگا،اگر تعلقہ کے لیول پر گراؤنڈز نہیں ہونگے تو سپورٹس پروموٹ کیسے ہوگا ، کمیٹی کو بریفنگ

جمعہ 17 مئی 2019 15:03

ہاکی کی کارکردگی پر پورے ملک کو تشویش ہے،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2019ء) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ ہاکی کی کارکردگی پر پورے ملک کو تشویش ہے،جو فیڈریشنز کارکردگی دکھائیں گی فنڈز اسے ہی جاری کرینگے، پرائیویٹ سیکٹر کو بھی آگے آ کر سپورٹ کرنا ہوگا،اگر تعلقہ کے لیول پر گراؤنڈز نہیں ہونگے تو سپورٹس پروموٹ کیسے ہوگا ۔

جمعہ کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ صوبوں کو کھیلوں کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔ انہوںنے کہاکہ جب تک اندر کے معاملات ٹھیک نہیں ہونگے ہاکی میں بہتری نہیں آئے گی۔ انہوںنے کہاکہ پی ایس پی میں اپنا کردار ادا کروں گی۔انہوںنے کہاکہ سال کے شروع میں تمام فیڈریشنز کو کلینڈر دینا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ کلینڈر کے حساب سے بھی معاملات طے ہوتے ہیں کہ کیا کیا ایکٹیویٹز ہیں اور کتنا خرچ ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ فیڈریشنز کو بھی سپورٹ کیا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ پرائیویٹ سیکٹر کو بھی آگے آ کر سپورٹ کرنا ہوگا۔انہوںنے کہاکہ اگر تعلقہ کے لیول پر گراؤنڈز نہیں ہونگے تو سپورٹس پروموٹ کیسے ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ صوبوں کو آگے آ کر کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ جہاں کمزوریاں ہیں انہیں صحیح کریں۔ انہوںنے کہاکہ صوبوں سے درخواست ہے کہ سیاست سے ہٹ کر نوجوانوں پر فوکس کریں۔
وقت اشاعت : 17/05/2019 - 15:03:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :