ایشیاءکپ میں بھارت کیخلاف میچ سعید اجمل کو کیا کہا ؟شاہد آفریدی نے بتا دیا
اجمل کو کہا تھا سویپ شاٹ نہ کھیلنا مگر اس نے ایک نہ سنی:سابق کپتان
ذیشان مہتاب جمعہ 17 مئی 2019 15:10
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17مئی 2019ء) پاکستان کے مایہ ناز سابق آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی کے ایشیاءکپ 2014ءمیں بھارت کیخلاف دو چھکے سب کو آج بھی ویسے ہی یاد ہیں جیسے کل کی بات ہو، سعید اجمل کے آﺅٹ ہونے پر ویرات کوہلی کا جشن منانا ہو یا پھر جنید خان کا ایک رن کر کے آفریدی کو سٹرائیکر اینڈ پر لے جانا، شائقین کرکٹ آج بھی وہ لمحات بھول نہیں سکے۔شاہد خان آفریدی نے بھی اپنی اس اننگز کو فیورٹ اننگز میں سے ایک قرار دیتے ہوئے ایک ایسا ’راز‘ بھی بتایا ہے جو اس سے پہلے کسی کو معلوم نہیں تھا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے بتایا کہ سعید اجمل جب گراﺅنڈ میں آ رہے تھے تو میں نے ان سے کہا کہ ’سعید اجمل! ایک بات ہے بس، سویپ شاٹ مت مارنا۔
اور اس نے پہلی ہی گیند پر سویپ شاٹ مار دی اور بولڈ ہو گیا۔‘ شاہد آفریدی نے کہا کہ جب اس نے سویپ ماری تو میں نے کہا کہ یہ بھی میرا بھائی ہے یار! کسی کی نہیں سنتا۔شاہد آفریدی نے کافی عرصے بعد دلچسپ میچ میں پیش آنے والی دلچسپ صورتحال سے متعلق بتایا ہے اور شائقین کرکٹ کی یادوں میں ایک اور اضافہ کر دیا مگر ایک بات تو طے ہے کہ پاکستانی شائقین کرکٹ یہ میچ ساری زندگی نہیں بھول سکتے لیکن بھارتی شائقین کرکٹ چاہ کر بھی اسے بھلا نہیں سکتے۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 17/05/2019 - 15:10:28
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
جس کومیری بات بری لگی وہ بابراعظم کواپنی بہن کا رشتہ دے دیں، نازش جہانگیر
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
قومی نیٹ بال چیمپئن شپ 27جون سے اسلام آباد میں کھیلی جائے گی
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا
-
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی20 کل کھیلا جائے گا
-
ٹی 20 سیریز:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں جمعہ کومدمقابل ہوں گی