مشرقی لندن:مقامی کونسل کا تبلیغی جماعت کو مسجد تعمیر کرنے کی اجازت دینے سے انکار

جمعرات 6 دسمبر 2012 21:13

لندن(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔6دسمبر۔ 2012ء)لندن میں مقامی کونسل نے ایک بڑی مسجد کی تعمیر کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔ مشرقی لندن کے علاقے ویسٹ ہیم ham میں تبلیغی جماعت کی جانب سے تقریباً دس ہزار نمازیوں کی گنجائش والی مسجد کی تعمیر کے لئے کوششیں کی جارہی تھیں۔

(جاری ہے)

تعمیر کی صورت میں یہ مسجد مغربی یورپ کے بڑے اسلامی مراکز میں سے ایک ہوتی۔ تاہم نیو ہیم برو newham borough کونسل نے اس منصوبے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔ کونسل کے ارکان کا کہنا ہے کہ مسجد کی تعمیر علاقے کے ترقیاتی منصوبوں سے ہم آہنگ نہیں ہے اور اس سے ٹریفک کے مسائل پیدا ہوں گے۔
وقت اشاعت : 06/12/2012 - 21:13:37