آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے لئے مجموعی طور پر دس ملین ڈالر انعامی رقم کا اعلان،

ورلڈ کپ کی تاریخ کی سب سے بڑی انعامی رقم، فاتح ٹیم کو چار ملین( 40لاکھ) اور رنر اپ ٹیم کو دو ملین ڈالر ( بیس لاکھ ڈالرز ) ملیں گے

جمعہ 17 مئی 2019 16:31

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے لئے مجموعی طور پر دس ملین ڈالر انعامی رقم کا اعلان،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2019ء) آئی سی سی نے 30مئی سے انگلینڈ کے گیارہ وینیوز میں شروع ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے لئے مجموعی طور پر دس ملین ڈالر( ایک کروڑ ڈالر) انعامی رقم کا اعلان کردیا۔ آئی سی سی کی طرف سے ورلڈ کپ کے لئے اعلان کردہ انعامی دس ملین ڈالر رقم ٹورنامنٹ کی فاتح ،رنر اپ اور لیگ میچز کی فاتح ٹیموں میں تقسیم کئے جائیں گے۔

ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کو چار ملین( چالیس لاکھ ڈالر) ڈالر ملیں گے جو کہ آئی سی سی کی طرف سے اب تک اعلان کردہ سب سے بڑی رقم ہے۔ رنر اپ ٹیم کو دو ملین ڈالر ،( بیس لاکھ ڈالر )سیمی فائنل میں شکست کھانے والی دو ٹیموں اور لیگ سٹیج میچز کی فاتح ٹیموں میں چار ملین ڈالرز( 40لاکھ ڈالرز) کی رقم تقسیم کی جائے گی۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کے مطابق ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کو 40 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم ملے گی جب کہ دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم 2 ملین یعنی 20 لاکھ ڈالرز انعام وصول کرے گی۔

ورلڈ کپ سیمی فائنل ہارنے والی ٹیموں کو 8، 8 لاکھ ڈالرز جب کہ لیگ میچز جیتنے والی ٹیموں کو 40، 40 ہزار ڈالرز ملیں گے۔ 2015 کے ورلڈکپ فارمیت کے تحت ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہنے کی صورت میں فاتح ٹیم زیادہ سے زیادہ 40 لاکھ 20 ہزار ڈالرز انعامی رقم جیت سکتی تھی۔ اس طرح موجودہ ورلڈکپ 2019کی فاتح ٹیم کی 2015 کی نسبت ڈھائی لاکھ ڈالرز زیادہ رقم ملے گی۔ تمام ٹیمیں ورلڈ کپ کے لئے بھرپور تیاری کرکے انگلینڈ پہنچی ہیں اور ہر ایک کی کوشش ہوگی کہ ورلڈ کپ کی ٹرافی اپنے وطن لے کر جائے۔
وقت اشاعت : 17/05/2019 - 16:31:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :