چوتھا ون ڈے ، پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 341رنز کا ہدف دیدیا

بابر اعظم کی سنچری، فخر زمان اور حفیظ کی نصف سنچریاں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 17 مئی 2019 20:48

چوتھا ون ڈے ، پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 341رنز کا ہدف دیدیا
نوٹنگھم(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17مئی 2019ء) چوتھے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 341رنز کا ہدف دیدیا ہے ۔ ٹرینٹ برج ناٹنگھم میں کھیلے جارہے چوتھے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے باﺅلنگ کا فیصلہ کیا تو پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز امام الحق اور فخر زمان نے کیا تاہم امام الحق صرف 3 رنز بنانے کے بعد کہنی میں گیند لگنے کی وجہ سے ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے، فخر زمان اور بابر اعظم نے دوسری وکٹ کے لیے شاندار پارٹنر شپ قائم کی جس کے بعد فخر زمان57رنز بنا کر کیرن کی گیند پر مارک ووڈ کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوئے، بابر اعظم نے سیریزمیں اپنا مقابلہ کھیلنے والے محمد حفیظ کے ہمراہ تیسری وکٹ کے لیے 104رنز جوڑے اور اس دوران حفیظ نے اپنی37ویں نصف سنچری مکمل کی جس کے بعد وہ59رنز بنا کر مارک ووڈ کا شکار بنے ،بابر اعظم نے اپنی9ویں سنچری مکمل کی جس کے بعد وہ115رنز بناکر آﺅٹ ہوئے، آصف علی اس بار بڑی اننگز نہ کھیل سکے اور17رنز بنا کر آرچر کا شکار بنے،عماد وسیم 12رنز بناکر کیرن کا تیسرا شکار بنے،شعیب ملک41رنز بنا کر ہٹ وکٹ آﺅٹ ہوگئے،حسن علی بھی صرف ایک رن بنا سکے،اس میچ کے لیے قومی ٹیم نے 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

حارث سہیل کی جگہ شعیب ملک، فہیم اشرف کی جگہ محمد حفیظ اور شاہین آفریدی کی جگہ محمد حسنین کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔چوتھے ون ڈے کے لیے قومی کھلاڑیوں میں امام الحق، فخر زمان، بابر اعظم، شعیب ملک، سرفراز احمد(کپتان )، محمد حفیظ،آصف علی، عماد وسیم، محمد حسنین، حسن علی اور جنید خان شامل ہیں۔انگلش میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں اور کپتان این مورگن پر ایک میچ کی پابندی کے باعث جوس بٹلر ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں جب کہ جیمز ونس، جوفرا آرچر، مارک ووڈ اور عادل رشید بھی آج کا میچ کھیل رہے ہیں۔ دیگر کھلاڑیوں میں جیسن رائے، جو روٹ، بین سٹوکس، جو ڈینلی، معین علی اور ٹام کیرن شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 17/05/2019 - 20:48:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :