کھیلوں کوفروغ دیکر صحت مند معاشر ے کا قیام اور نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھا جاسکتا ہے،سید نیئر رضا

فٹ بال کھیل کے قوانین سے اگاہی کے لئے کوچنگ کورسز کا انعقاد مثبت عمل ہے ،ایسے عمل سے ہی کھیلوں کو فروغ دیا جاسکتا ہے، چیئرمین بلدیہ کورنگی

ہفتہ 18 مئی 2019 15:42

کھیلوں کوفروغ دیکر صحت مند معاشر ے کا قیام اور نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھا جاسکتا ہے،سید نیئر رضا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2019ء) چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے کہاکہ کھیلوں کو فروغ دیکر نہ صرف صحتمند معاشرے کا قیام بلکہ ہم اپنے نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے بھی دور رکھ سکتے ہیں انہوںنے اعلان کیا کہ بلدیہ کورنگی کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنے کے ساتھ کھیلوں کی ترقی اور فروغ کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے اور ہمیشہ کرتی رہے گی ،فٹ بال کھیل کے قوانین سے متعلق اگاہی کے لئے کوچنگ کورس کا انعقاد ایک مثبت عمل ہے ایسے عمل کے ذریعے ہم کھیلوں کو ترقی او ر بہتر انداز میں فروغ دے سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے نسیم حمید اسپورٹس اکیڈمی کورنگی میںڈی سرٹیفکٹ کوچنگ کورس کے اختتامی تقریب سے خطاب کرت ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے کوچنگ کورس کی تکمیل کرنے والے کوچز میں اسناد بھی تقسیم کئے تقریب میں ڈائریکٹر کونسل بلدیہ کورنگی ارشاد احمد آرائیں ،سیف گولڈ مڈلسٹ نسیم حمید ،معروف اسپورٹس آرگنائزر قمریار خان اور دیگر موجود تھے چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضانے کوچنگ کورس مکمل کرنے والے فٹ بال کوچز سے کہا کہ وہ بہترین تربیت کے ذریعے فٹ بال کھیل میں نئے ٹیلنٹ کو متعارف کرائیں نیک نیتی اور ایمانداری کے ساتھ کھلاڑیوں کی بہترین انداز میں تربیت کرائیں تاکہ ہمارا یہ ٹیلنٹ دنیا میں پاکستان کا پرچم سر بلند اور اپنے ملک اور خود آپ کانام روشن کریں نیئر رضا نے اسپورٹس آرگنائزرز کو یقین دلا یا کہ کھیلوں کے میدانوں کو آباد اور کھیل کے فروغ میں ہر ممکن تعائو ن کیا جائیگا ۔

وقت اشاعت : 18/05/2019 - 15:42:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :