کارپوریٹ کپ، عمرایسوسی ایٹس اور سدرن گیس کی فائنل میں جگہ مستحکم

ہفتہ 18 مئی 2019 15:47

کارپوریٹ کپ، عمرایسوسی ایٹس اور سدرن گیس کی فائنل میں جگہ مستحکم
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2019ء) عمر ایسوسی ایٹس نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کے الیکٹرک کو ایک وکٹ سے شکست دے کر 7 واں کارپوریٹ ٹی ٹوئنٹی کپ 2019کے فائنل کا ٹکٹ حاصل کرلیا۔ آل راؤنڈر سہیل اختر نے 70رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد بولنگ میں بھی 3حریف بیٹسمینوں کا شکار کرکے مین آف دی میچ قرار پائے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کو اسٹیٹ بینک کیخلاف فتح کے حصول میںکسی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑا اور باآسانی 60رنز کی فتح ان کامقدر بنی۔

عمر امین نے 67رنز کی شاندار اننگز کھیل کر مین آف دی میچ ایوارڈ اپنے نام کیا۔ڈی ایچ اے اسٹیڈیم (معین خان اکیڈمی) کے فلڈ لٹ میں پہلے سیمی فائنل میں کے الیکٹرک نے پہلے بیٹنگ کی اور 19.5 اوورز میں پوری ٹیم 126رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

(جاری ہے)

آغا سلمان نے 34رنز کی نمایاں اننگز میں 4چوکے لگائے۔حسن خان کی 23رنز کی اننگز 3چوکے اور ایک چھکے پر مشتمل تھی۔

جہانزیب سلطان اور حسن خان نے 11,11رنز بنائے۔ سہیل اختر نے 12رنز اور محمد عرفان نے 26رنز پر 3,3حریف بلے بازوں کو چلتا کیا۔ سعود شکیل نی2وکٹیں 8رنز کے عوض حاصل کیں۔عمر ایسوسی ایٹس نے آخری اوور میں مطلوبہ 129رنز بنا کر اپنے نام کرلیا جبکہ ایک وکٹ اپنی باقی تھی۔سہیل اختر بولنگ کے بعد بیٹنگ میں بھی نمایاں رہے۔اوپنرز کے جلد آؤٹ ہوجانے کے بعدٹیم کو سنبھالا اور 70رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا۔

دوران اننگز انہوں نے 4چھکے اور 3چوکے لگائے۔عمر اکمل نے 18رنز میں 4چوکے اور افتخار احمد کے 17رنز میں ایک چھکا شامل تھا۔محمد موسیٰ نے 11رنز کے عوض 4کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا جبکہ حسن خان اور محمد محسن کے ہاتھ 2,2وکٹیں لگیں۔دوسرے سیمی فائنل میںسوئی سدرن گیس کمپنی نے مقررہ 20اوورز میں 6وکٹوں پر 168رنز جوڑے۔ عمر امین نے 5چھکوں اور 3چوکوں پر مشتمل 67رنز کی اننگز کھیلی۔

خوشدل شاہ نے 30رنز میں 2چھکے اور اتنے ہی چوکے رسید کئے۔سہیل خان نے 19رنز میں 2چھکے لگائے۔ اسٹیٹ بینک کی ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 18.3اوورز میں ہمت ہارگئی جب 108رنز پر پوری ٹیم پویلین سدھار گئی۔اسد آفریدی 35رنز میں 2چوکے اور2چھکے لگا کر پویلین واپس ہوئے۔ اسراراللهاور سعد علی نے 14,14رنز کی انفرادی اننگز کھیلی۔سہیل خان نے 30رنز پر 3حریف بلے بازوں کا شکار کیا۔ عادل امین اور کاشف بھٹی نے 2,2وکٹیں اپنے کھاتے میں درج کرائیں۔
وقت اشاعت : 18/05/2019 - 15:47:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :