پانچواں ون ڈے: انگلینڈ نے پاکستان کو 54رنز سے شکست دیکر سیریزاپنے نام کرلی

جوروٹ اور کپتان این مورگن کی نصف سنچریاں،سرفراز احمد نر وس نائننٹیزکا شکار،ووکس کے 5شکار

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 19 مئی 2019 22:27

پانچواں ون ڈے: انگلینڈ نے پاکستان کو 54رنز سے شکست دیکر سیریزاپنے نام کرلی
لیڈز(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19مئی2019ء) پانچویں ون ڈے میں انگلینڈ نے پاکستان کو54 رنز سے شکست دیکر سیریز4-0سے اپنے نام کرلی ہے ۔ ہیڈنگلے، لیڈز میں کھیلے جارہے 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 351 رنز بنائے جسکے جواب میں قومی ٹیم کی جانب سے فخرزمان اور عابد علی نے اننگز کا آغاز کیا لیکن دونوں ناکام ثابت ہوئے اور بالترتیب 0 اور 5 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے جسکے بعد محمد حفیظ بیٹنگ کے لیے لیکن وہ بھی کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس لوٹ گئے۔

سرفراز احمداور بابر اعظم نے چوتھی وکٹ کے لیے146رنز جوڑے اور اس دورران دونوں بلے بازوں نے اپنی اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں جسکے بعد بابر اعظم80رنز بنا کر رن آﺅ ٹ ہوئے،سرفراز احمد نروس نائننٹیز کا شکار ہوکر بٹلر کے ہاتھو ں رن آﺅٹ ہوئے،شعیب ملک4رنز بنا کر عادل رشید کا شکار بنے جبکہ عماد وسیم25رنزسکور کرکے ووکس کی چوتھی وکٹ بنے، آصف علی22رنز سکور کرکے ڈیوڈ ویلی کے ہاتھوں پوویلین لوٹے،حسن علی 11رنز بنا کر ووکس کی پانچویں وکٹ بنے ، محمد حسنین نے 28، شاہین آفریدی نے 19 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس 5 وکٹیں حاصل کرکے سب سے کامیاب بولر ثابت ہوئے۔اس سے قبل انگلینڈ نے پاکستان کےخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ انگلینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز جیمز ونس اور جونی بیئرسٹو نے کیا، دونوں اوپنرز 63 رنز کی شراکت ہی قائم کرسکے جس کے بعد جیمز ونس 33 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئے، کچھ ہی دیر بعد جونی بیئرسٹو بھی 32 رنز پر پویلین لوٹ گئے،کپتان مورگن اور جو روٹ کے درمیان 117 رنز کی شراکت قائم کی ، مورگن 76 رنز کی اننگز کھیل کر آﺅٹ ہوئے جس میں 5 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے، جو روٹ84رنز بناکر حسنین کا شکار بنے، جوڑ بٹلر اس مرتبہ پاکستانی باﺅلرز کیخلاف بڑی اننگز نہ کھیل پائے اور 34رنز بنا کر عماد وسیم کے ہاتھو ں پوویلین لوٹے ،معین علی بھی بغیر کوئی رن بنائے عماد کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آﺅٹ ہوگئے،کرس ووکس صرف13رنز بنا کر شاہین آفریدی کا تیسرا شکار بنے،بین سٹوکس21رنز بنا کر حسن علی کی پہلی وکٹ بنے،ڈیوڈ ویلی14رنز بنا کر شاہین آفریدی کا چوتھا شکار بنے،پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 4، عماد وسیم نے 3، اور محمد حسنین، حسن علی نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔

انگلش ٹیم میں آج بھی کئی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ ڈیوڈ ویلی، ٹام کرن، کرس ووکس اور بین سٹوکس کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جب کہ پاکستان کے خلاف چوتھے میچ میں سنچری سکور کرنے والے جیسن روئے کو آرام کا موقع دیا گیا ہے۔قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار ہے، اگر ٹاس جیتتے تو ہم بھی پہلے بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرتے۔

سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، امام الحق کی جگہ عابد علی اور جنید خان کی جگہ شاہین شاہ آفریدی کو شامل کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو تین ،صفر کی فیصلہ کن سبقت حاصل ہے۔ انگلینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا، دوسرے میچ میں انگلینڈ کا 374 رنز کا ہدف حاصل کرتے ہوئے گرین شرٹس 12 رنز پہلے ہمت ہار گئے، تیسرے میچ میں پاکستان نے 359 اور چوتھے میں 341 رنز کا ہدف دیا تاہم دفاع کرنے میں ناکام رہے۔
وقت اشاعت : 19/05/2019 - 22:27:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :