فخر زمان پاک، انگلینڈ سیریزکی ’ڈریم ٹیم‘ میں کپتان چن لیے گئے

مزید5 قومی کھلاڑی بھی ٹیم میں شامل

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 20 مئی 2019 13:36

فخر زمان پاک، انگلینڈ سیریزکی ’ڈریم ٹیم‘ میں کپتان چن لیے گئے
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20مئی2019ء) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کے پانچویں میچ کی ڈریم ٹیم میں فخر زمان کو کپتان منتخب کرلیا گیا۔میچ سے قبل ایک معروف ویب سائٹ نے 11 رکنی ڈریم ٹیم تشکیل دی جس میں فخر زمان کو کپتان چنا گیا، مزید 5 قومی کھلاڑی بابر اعظم، شعیب ملک، محمد حفیظ، عماد وسیم اور محمد حسنین بھی اس میں شامل ہیں، پاک انگلینڈ سیریز کی ڈریم ٹیم میں فخر زمان(کپتان)، بیئر سٹوو، بابر اعظم، جوز بٹلر(وکٹ کیپر)، این مورگن، شعیب ملک، محمد حفیظ، عماد وسیم، ٹام کیورن، عادل رشید اور محمد حسنین شامل ہیں۔

یاد رہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کو پانچویں ایک روزہ میچ میں بھی شکست دےکر سیریز میں 0-4 سے کامیابی حاصل کرلی ، پہلا میچ بارش کے باعث کھیلا نہیں جاسکا تھا۔

(جاری ہے)

لیڈز میں کھیلے گئے 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 351 رنز بنائے جس کے جواب میں قومی ٹیم 46.5 اوورز میں 297 رنز بناکرآل آﺅٹ ہوگئی، پاکستان کی جانب سے فخرزمان اور عابد علی نے اننگز کا آغاز کیا لیکن دونوں ناکام ثابت ہوئے اور بالترتیب 0 اور 5 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے جسکے بعد محمد حفیظ بیٹنگ کے لیے لیکن وہ بھی کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس لوٹ گئے۔

کپتان سرفراز احمد اور بابراعظم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوتھی وکٹ کے لیے 146 رنز بنائے، اس دوران دونوں بلے بازوں نے نصف سنچریاں مکمل کیں، بابراعظم 80 رنز بنانے کے بعد رن آﺅٹ ہوگئے۔ بدقسمتی سے سرفراز احمد صرف 3 رنز کی کمی سے اپنی سنچری مکمل نہ کرسکے اور رن آﺅٹ ہوگئے جب کہ شعیب ملک بھی صرف 4 رنز کے ہی مہمان ثابت ہوئے۔آصف علی 22 ، عماد وسیم 25 اور حسن علی 11 رنز بناسکے جبکہ محمد حسنین نے 28، شاہین آفریدی نے 19 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس 5 وکٹیں حاصل کرکے سب سے کامیاب بولر ثابت ہوئے۔اس سے قبل انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ انگلینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز جیمز ونس اور جونی بیئرسٹو نے کیا، دونوں اوپنرز 63 رنز کی شراکت ہی قائم کرسکے جس کے بعد جیمز ونس 33 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئے، کچھ ہی دیر بعد جونی بیئرسٹو بھی 32 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

کپتان مورگن اور جو روٹ کے درمیان 117 رنز کی شراکت قائم کی ، مورگن 76 رنز کی اننگز کھیل کر آﺅٹ ہوئے جس میں 5 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے اور جو روٹ 84 رنز بناکر پویلین واپس لوٹے۔ تیسرے میچ کے سنچری میکر جوز بٹلر 34 رنز بنانے کے بعد آﺅٹ ہوئے جب کہ معین علی کھاتہ کھولے بغیر عماد وسیم کا شکار بنے ، پچھلے میچ کے ہیرو بین سٹوکس بھی 21 رنز بنانے کے آﺅٹ ہوگئے۔پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 4، عماد وسیم نے 3، اور محمد حسنین، حسن علی نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔
وقت اشاعت : 20/05/2019 - 13:36:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :