وزیر اعظم عمران خان کا قومی کرکٹر آصف علی کی بیٹی کے انتقال پر اظہار تعزیت
میری تمام تر ہمدردیاں اور دعائیں آصف علی اور ان کے اہل خانہ کے لیے ہیں :ٹویٹر پیغام
ذیشان مہتاب پیر 20 مئی 2019 13:59
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی2019ء) وزیراعظم عمران خان نے قومی کرکٹر آصف علی کی کمسن بیٹی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر آصف علی کی کمسن بیٹی کا گزشتہ رات انتقال ہو گیا تھا۔ آصف علی کی کمسن بیٹی نور فاطمہ امریکا میں زیر علاج تھی جہاں اس کا انتقال ہو گیا۔ نور فاطمہ کینسر کے عارضے میں مبتلا تھی اور کئی ماہ سے امریکا میں زیر علاج تھی تاہم اپنی بیٹی کی اتنی تشویش ناک حالت کے باوجود قومی کرکٹر آصف علی دورہ انگلینڈ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کو دستیاب رہے۔ قومی کرکٹر آصف علی کی کمسن بیٹی نور فاطمہ کے کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف گزشتہ پی ایس ایل کے دوران ہوا تھا۔ اس حوالے سے نوجوان قومی کرکٹر شاداب خان کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک پیغام کے ذریعے عوام کو آگاہ کیا گیا۔
شاداب خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ آصف بھائی کی بیٹی کو جنت نصیب فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر دیں۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی جیسا صابر انسان نہیں دیکھا، اس مشکل وقت ہم آصف علی کے ساتھ ہیں۔آصف علی کی بیٹی کے انتقال پر وزیر اعظم عمران خان نے آصف علی سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ ” میری تمام تر ہمدردیاں اور دعائیں آصف علی اور ان کے اہل خانہ کے لیے ہیں جن کی بیٹی کینسر کے باعث انتقال کرگئی ہیں، اللہ انہیں اس قیمتی نقصان کو برداشت کرنے کا حوصلہ دے“۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 20/05/2019 - 13:59:35
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
ویسٹ انڈیزویمنزکرکٹ ٹیم کے خلاف پاکستانی ویمنزکرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی، نئی کمیٹی قائم
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری، جمعہ کو واحد میچ میں مانچسٹر سٹی اور برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ٹیمیں نبرد آزما ہوں گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
انڈین پریمیئر لیگ ،دہلی کیپٹلز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گجرات ٹائٹنز کو4رنز سے ہرادیا
-
قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے عبداللہ زمان فائنل میں پہنچ گئے، ریان زمان سیمی فائنل ہار گئے
-
ریکارڈ ساز ایتھلیٹ یوسین بولٹ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے سفیر مقرر