سری لنکا اور سکاٹ لینڈ کی ٹیمیں آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں کل آمنے سامنے ہوں گی

پیر 20 مئی 2019 16:19

ایڈن برگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2019ء) سری لنکا اور سکاٹ لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا آخری میچ کل منگل کو ایڈن برگ میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔ سکاٹ لینڈ کے خلاف سیریز ختم ہونے کے بعد سری لنکن ٹیم ورلڈ کپ سے قبل جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے خلاف وارم اپ میچز کھیلے گی۔ واضح رہے کہ سابق عالمی چیمپئن سری لنکن ٹیم یکم جون کو نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے ورلڈ کپ ٹائٹل مہم کا آغاز کرے گی۔
وقت اشاعت : 20/05/2019 - 16:19:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :