ہالینڈ کا اٹلی کو ہرا کر یوئیفا انڈر 17 فٹ بال چیمپئن شپ ٹائٹل کا کامیاب دفاع

پیر 20 مئی 2019 16:50

ڈبلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2019ء) ہالینڈ نے یوئیفا انڈر 17 فٹ بال چیمپئن شپ ٹائٹل کا کامیاب دفاع کر لیا، فاتح ٹیم نے فیصلہ کن معرکے میں اٹلی کو 4-2 گولز سے شکست دے کر چوتھی مرتبہ چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔

(جاری ہے)

آئرلینڈ میں منعقدہ ایونٹ میں کھیلے گئے فائنل میں ہالینڈ کی انڈر 17 ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے اٹلی انڈر 17 ٹیم کو 2 کے مقابلے میں 4 گولز سے زیر کر کے ٹائٹل کا کامیاب دفاع کیا، فاتح کلب کی جانب سے ہانسین، بینس، ماتسین اور اونووار نے گولز کئے جبکہ اٹلی کی طرف سے دونوں گولز کولومبو نے کئے۔
وقت اشاعت : 20/05/2019 - 16:50:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :