اسپینش لالیگا، چیمپئن بارسلونا اور آئبر کلبوں کے درمیان سیزن کا آخری میچ 2-2 گولز سے برابر، میسی کے دو منٹس میں دو گولز

پیر 20 مئی 2019 16:50

بارسلونا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2019ء) اسپینش لالیگا فٹ بال لیگ میں چیمپئن بارسلونا اور آئبر کلبوں کے درمیان سیزن کا آخری میچ 2-2 گولز سے برابری پر ختم ہوا، میسی نے دو منٹس میں دو گولز داغے۔

(جاری ہے)

اسپینش لالیگاکے سلسلے میں بارسلونا اور آئبر کلبوں کے درمیان کھیلا گیا سیزن کا آخری میچ 2-2 گولز سے برابری پر ختم ہوا، پہلے ہاف کے 20ویں منٹ میں آئبر کلب کے کھلاڑی کوکوریلا نے گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی، اس کے بعد میسی نے دو منٹس میں دو گولز کر کے بارسلونا کو حریف کلب کے خلاف برتری دلائی لیکن پہلے ہاف کے آخری منٹ میں آئبر کلب کے ڈی بلاسز نے گول کر کے مقابلہ ایک بار پھر 2-2 گولز سے برابر کر دیا، دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے فیصلہ کن گول سکور کرنے کیلئے سرتوڑ کوشش کی تاہم کوئی بھی ٹیم کامیاب نہ ہو سکی، اسطرح دونوں ٹیموں کے درمیان میچ 2-2 گولز سے برابری پر ختم ہوا۔

واضح رہے کہ بارسلونا کی ٹیم پہلے ہی ٹائٹل کا کامیاب دفاع کر چکی ہے۔
وقت اشاعت : 20/05/2019 - 16:50:51