بولیوین ریفری وکٹر ہوگو فٹ بال میچ کے دوران گر کر جاں بحق

پیر 20 مئی 2019 20:29

بولیوین ریفری وکٹر ہوگو فٹ بال میچ کے دوران گر کر جاں بحق
میڈرڈ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2019ء) بولیوین ریفری وکٹر ہوگو فٹ بال لیگ میچ کے دوران گر کر جاں بحق ہو گئے۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق بولیوین فٹ بال لیگ میں آلویز ریڈی اور اورینتے کلبوں کے درمیان میچ کے 47ویں منٹ میں وکٹر ہوگو زمین پر گئے، کھلاڑی اور ڈاکٹرز فوری طور پر ان کی مدد کیلئے آئے، ابتدائی طبی مائنے کے بعد انہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتل کیا گیا لیکن وہ جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

ریڈی کلب کے ڈاکٹر ایرک نے کہا کہ وکٹر کی موت دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے واقع ہوئی ہے۔
وقت اشاعت : 20/05/2019 - 20:29:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :