بیٹی کی وفات پر کرکٹر آصف علی کا ٹویٹ
دکھ کی اس گھڑی میں ساتھ دینے پر تمام لوگوں کا شکریہ،آصف علی
عثمان خادم کمبوہ پیر 20 مئی 2019 19:50
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مئی2019) پیر کے روزکرکٹر آصف علی کی کمسن بیٹی کا انتقال ہو گیا ہے۔ آصف علی کی کمسن بیٹی نور فاطمہ امریکا میں زیر علاج تھی جہاں اس کا انتقال ہو گیا۔ نور فاطمہ کینسر کے عارضے میں مبتلا تھی اور کئی ماہ سے امریکا میں زیر علاج تھی۔ تاہم اپنی بیٹی کی اتنی تشویش ناک حالت کے باوجود قومی کرکٹر آصف علی دورہ انگلینڈ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کو دستیاب رہے۔ قومی کرکٹر آصف علی کی کمسن بیٹی نور فاطمہ کے کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف گزشتہ پی ایس ایل کے دوران ہوا تھا۔
آصف علی کی بیٹی کی وفات کے حوالے سے نوجوان قومی کرکٹر شاداب خان کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک پیغام کے ذریعے عوام کو آگاہ کیا گیا تھا ۔ اب آصف علی نے اپنے ٹویٹر میغام میں کہا ہے کہ’ میری بیٹی، میری پری اللہ کو پیاری ہو گئی ہے، اللہ اسے جنت میں جگہ عطا کرے‘۔ انہوں نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ ’ دکھ کی اس گھڑی میں تمام لوگوں کے ساتھ، محبت اور دعاؤں کا شکریہ‘۔
(جاری ہے)
کرکٹر آصف علی کی بیٹی کی وفات پر وزیراعظم عمران خان نے بھی تعذیت کی تھی اور اپنے دکھ کا اظہار کیا ۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی آصف علی سے دکھ کا اظہار کیا اور بیٹی کے لیے دعا کی۔
وقت اشاعت : 20/05/2019 - 19:50:04
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ میں کراچی ، لاہور اور ملتان نے اپنے میچز میں کامیابی حاصل کرلی
-
چیئرمین پی سی بی کی دعوت پر بے سہارا ،یتیم بچے پاک نیوزی لینڈ سیریز کا چوتھا میچ دیکھیں گے
-
جس کومیری بات بری لگی وہ بابراعظم کواپنی بہن کا رشتہ دے دیں، نازش جہانگیر
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
قومی نیٹ بال چیمپئن شپ 27جون سے اسلام آباد میں کھیلی جائے گی
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا