ورلڈکپ سکواڈ سے ڈراپ کیے جانے پر جنید خان کی جانب سے انوکھے احتجاج کے بعد”یوٹرن“

پیسر نے ٹوئٹ میں منہ پر ٹیپ لگی تصویر لگاتے ہوئے تحریر کیا کہ ’میں کچھ نہیں کہنا چاہتا سچ کڑوا ہوتا ہے‘

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 20 مئی 2019 22:47

ورلڈکپ سکواڈ سے ڈراپ کیے جانے پر جنید خان کی جانب سے انوکھے احتجاج کے بعد”یوٹرن“
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20مئی 2019ء) ورلڈ کپ 2019ءکے لیے پاکستانی ٹیم سے ڈراپ ہونے والے فاسٹ باﺅلر جنید خان نے منہ پر ٹیپ چپکا کر انوکھا احتجاج کیا تاہم بعد میں ”یوٹرن “ لے لیا۔جنید خان نے خاموش احتجاج کرتے ہوئے انضمام الحق کی سربراہی میں کام کرنے والی سلیکشن کمیٹی سے احتجاج کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنی تصویر پوسٹ کی جس میں انہوں نے اپنے منہ پر ٹیپ لگایا ہوا ہے اور تحریر کیا ہے کہ ”میں کچھ نہیں کہنا چاہتا سچ کڑوا ہوتا ہے“۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس بارے میں تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے لیکن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جنید پر کارروائی کا امکان ہے۔بعد ازاں مبینہ طور پر بورڈ کے دباﺅ پر جنید خان نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ سے 3 گھنٹے قبل جاری کی گئی احتجاج کی تصویر اور پیغام کو ہٹادیا ہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کے پہلے اعلان کردہ سکواڈ میں جنید خان شامل تھے تاہم دورہ انگلینڈ میں ناقص کارکردگی کے باعث سلیکٹرز نے جنید خان کو ڈراپ کرکے حیران کن طور پر وہاب ریاض کو جگہ دیدی ۔

یاد رہے کہ جنید خان کو انگلینڈ کےخلاف 5 ایک روزہ میچز کی سیریز میں 2 میچ کھلائے گئے تھے جس میں انہوں نے 18 اوورز میں 142 رنز کے عوض صرف 2 وکٹیں حاصل کی ہیں۔                                                                                                             
وقت اشاعت : 20/05/2019 - 22:47:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :