مسلمانوں کی حمایت کرنے والے بھارتی سابق جسٹس کو شاہد آفریدی پرتنقید مہنگی پڑ گئی
آفریدی قران مجید کی تعلیم کو صحیح طرح سمجھ ہی نہیں سکے، مسلمان آفریدی کے بیان کی مذمت کریں،جسٹس مرکنڈے کے بیان پر مسلمانوں کا شدید ردِ عمل
عثمان خادم کمبوہ پیر 20 مئی 2019 23:47
نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مئی2019) مسلمانوں کی حمایت کرنے والے بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مرکنڈے کٹجو نے پاکستانی کرکٹ سٹار شاہد آفریدی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اافریدی قرآن مجید کی تعلیمات کو صحیح طرح سمجھ ہی نہیں سکے۔مرکنڈے کٹجو نے کہا ہے کہ تمام لوگ خاص طور پہ پاکستانی مسلمان آفریدی کی مذمت کریں۔ یاد رہے کہ شاہد آفریدی نے ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ وہ اپنی بیٹیوں کو گھر سے باہر کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ جسٹس مرکنڈے نے کہا کہ ایسی سوچ جابرانہ اور جاہلانہ ہے۔ جسٹس مرکنڈے نے ان خیالات کا اظہار اپنے ٹویٹر اور فیس بک پیغامات میں کیا تھا۔
ان بیانات کے بعد مسلمانوں نے ان پر شدید تنقید کرنا شروع کر دی ہے۔
مسلمانوں کا کہنا ہے کہ یہ بیانات اسلام مخالف ہیں اور اسلام کی تہذیب کے منافی ہیں۔ جسٹس مرکنڈے نے بتایا ہے کہ ان کے ان بیانات کے بعد مسلمانوں نے ان پر شدید تنقید شروع کر دی ہے اور کچھ لوگوں نے تو انہیں ان کے خاندان کی خواتین کے حوالے سے دھمکیاں بھی دی ہیں، جسٹس مرکنڈے نے بتایا کہ بعض لوگوں نے فیس بک انہین شدید گالیاں بھی دیں جس پر انہیں کچھ تبصرے مٹانے بھی پڑے۔ یاد رہے کہ جسٹس مرکنڈے بھارتی شپریم کورٹ کے جج رہے ہیں اور وہ ایک ہندو ہونے کے باوجود مسلمانوں کے حق میں بولتے رہتے ہیں، اس کے علاوہ وہ ہندوؤں کی بہت سی رسومات اور عقائد کے بھی خلاف ہیں۔ جسٹس مرکنڈے ہندوؤں کی جانب سے گائے کو ماں کہنے اور اس کو مقدس ماننے کے حوالے سے بھی تنقید کر چکے ہیں اور بھارت میں مسلمانوں کے حقوق کے لیے بھی آواز اٹھاتے رہے ہیں جس کی وجہ سے انہیں انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے دھمکیاں بھی ملتی رہتی ہیں۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 20/05/2019 - 23:47:48
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
سابق انٹرنیشنل کرکٹرز راشد لطیف اور وجاہت اللہ واسطی کی مشیر کھیل سید فخر جہان سے ملاقات
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
دبئی میں ہونیوالے کراٹے کمبیٹ میں بھارتی حریف کو شکست دینے والا کھلا ڑی شاہ زیب رند کوئٹہ پہنچ گیا
-
سابق انٹرنیشنل کرکٹرز راشد لطیف اور وجاہت اللہ واسطی کی مشیر کھیل سید فخر جہان سے ملاقات مشیر کھیل سے صوبے میں پختونخوا کرکٹ لیگ کے انعقاد کے حوالے سے تبادلہ خیال
-
نووواک جوکووچ میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لیں گے
-
بھارتی کھلاڑی رانا سنگھ نے پاکستان کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے ، مجھے گالیاں اور دھکے دیئے اس لئے تھپڑ مارا ، پاکستانی فائٹر شاہ زیب رند